طائر چمن
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - باغ کا پرندہ، مراد؛ بلبل۔ اگرچہ میرے نشیمن کا کر رہا ہے طواف مری نوا میں نہیں طائر چمن کا نصیب ( ١٩٣٥ء، بال جبریل، ١١٣ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طائر' کے بعد کسرہ اضافت لگا کر فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'چمن' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٨ء کو "بال جبریل" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر